سابقہ شامی صدر کی بیوی نے طلاق لینے کیلیے روسی عدالت سے رجوع کر لیا
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سابقہ شامی صدر (الاسد) کے ستارے آجکل گردش میں ہیں ـ ان کی بیوی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کیلیے عدالت میں درخواست جمع کرا دی - شام کے معزول صدر بشارالاسد کی بیوی نے طلاق کے حصول کیلیے روس کی عدالت میں درخواست دائر کرائ - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق باغیوں کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد شام سے فرار ہو کر روس میں پناہ لینے والے سابقہ شامی صدر الاسد کی بیوی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کیلیے ماسکو کی عدالت سے رجوع کر لیا - رپورٹ کے مطابق ایران کے سابقہ صدر کی بیوی "اسما" برطانیہ شفٹ ہونا چاہتی ہے اور ایسا طلاق کے بعد ہی ممکن ہو سکتا ہے - ذرائع کے مطابق اسماء الاسد نے روس میں رہائش رکھنے پر اعتراض اٹھاتے ہوۓ روسی زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے