کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ نے کیا انکار صیہونی فوج کے ہسپتال خالی کرنے کے حکم کو ماننے سے
- 23, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی طرف سے غزہ کے "کمال عدوان ہسپتال" کو خالی کرنے کےدیے گۓ حکم کو ماننے سے طبی ماہرین نےانکار کر دیا - "بین الاقوامی میڈیا" کو بتاتے ہوۓ ہسپتا ل کے انچارج ڈاکٹر (حسام صفیہ) نے کہا کہ 'موجودہ حالات میں لاتعداد مریضوں ، نومولود بچوں اور ہسپتال کے عملے کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنا ناممکن ہے - ہسپتال کے سربراہ کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 400 کے قریب مریض موجود ہیں - جن میں ایسے نومولود بچے بھی ہیں جن کو آکسیجن لگی ہوئی ہے ـ ان کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کیلیے نہ تو ہمارے پاس ایمبولینسز ہیں اور نہ ہی دیگر ساز وسامان -
حسام ابو صفیہ کا کہنا تھا کہ اتنی شدید بمباری کی وجہ سے ہم مطلع کر رہے ہیں کہ اگر ہسپتال کے نزدیک موجود تیل ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا تو بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے - صیہونی فوج نے ہسپتال کے ترجمان کے بیان پر کو ئی تبصرہ نہیں کیا - البتہ اسرائیلی فوج کے مطابق جمعہ کے دن ہسپتال کو ایندھن اور اور خوارک مہیا کی گئی تھی - اور 100 سے زیادہ مریضوں اور عملے کے افراد کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے میں مدد بھی دی گئی تھی -کمال عدوان ہسپتال ان چند ہسپتالوں میں سےایک ہے جو جزوی طور پر کام کررہا ہے -
تبصرے