غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید
- 09, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں آۓ دن تیزی آتی جا رہی ہے - تازہ تریں حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں نے (شجاعیہ) کے علاقے میں مواصلاتی کمپنی کے ایک ٹاور کو نشانہ بنایا - اس فضائی حملے میں ٹاور پر کام کرنے والے 4 ملازمین زخمی ہو گۓ - مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں - غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گۓ - دوسری طرف شمالی غزہ میں حماس کے لڑاکوں نے2 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا -صیہونی فوج کے مطابق بدھ کے دن شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران ان کے 3 فوجی جوان ہلاک ہو گۓ تھے ، جس کے بعد غزہ جنگ میں اس کے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 399 ہو چکی ہے - ان جھڑپوں میں ایک صیہونی فوجی زخمی بھی ہوا -
حماس کی قید سے اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دلوانے کیلیے اسرائیل کی عوام نے احتجاج کرتے ہوۓ (تل ابیب) کی سڑکیں بند کر دیں - احتجاج کے دوران اسرائیلی ، نیتن یاہو سے جنگ بند کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے - امریکی وزیر خارجہ ( بلنکن) کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اگر ہم اس کو مکمل نہ کر پاۓ تو آنے والی امریکی حکومت ( صدر بائیڈن) کے معاہدوں کو عملی جامہ پہناۓ گی -
تبصرے