شمالی افریقہ کے ملک (چاڈ ) کے صدارتی محل پر مسلح افراد کا حملہ ، 18 حملہ آور ہلاک
- 09, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : شمالی افریقہ کے ملک (چاڈ) کے صدارتی محل پر حملے میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گۓ -"بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن افریقی ملک چاڈ کے دارالحکومت ( انجانیا) میں صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا - میڈیا کے رپورٹرز نے فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں اور سڑکوں پر ٹینک بھی دیکھے -سیکیورٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ 'مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملہ کرنے کی کوشش کی -چاڈ کے سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ بدھ کی شام تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر صدارتی محل کے اندر مسلح افراد نے فائرنگ کی البتہ صدارتی محل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا' -
چاڈ کی حکومت نے تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ اس حملے میں صدارتی محل کا ایک سیکیورٹی گارڈ اور 18 حملہ آور ہلاک ہو گۓ - چاڈ حکومت کے ترجمان کے مطابق 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی بھی ہوۓ - جبکہ اس حملے میں صدارتی محل کے 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی اور ایک ہلاک ہو گیا - زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے -چاڈ حکومت نے بتایا کہ مسلح افراد نے صدارتی محل کے اندر گھسنے کی کوشش کی البتہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور عدم استحکام کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا -
تبصرے