امریکی شہر (لاس اینجلس) کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہزاروں گھر اور کاروباری مراکز جل کر راکھ ہو گئے
- 09, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : (لاس اینجلس) کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ـ ہزاروں گھر جل کر راکھ ہو گۓ ، 50 ارب ڈالر سے بھی زیادہ کا نقصان ہو چکا - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست (کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس) کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے - آگ لگاتار پھیلتی جا رہی ہے ـ 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ نے تیز ہواؤں کی وجہ سے اب ہزاروں ایکڑ رقبے کو گھیر لیا ہے - اس آگ میں ایک ہزار سے بھی زیادہ گھر اور کاروباری مراکز جل کر راکھ بن چکے ہیں - جبکہ اب تک 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس آگ کی لپیٹ میں آکر (التادینا کے علاقے میں بنی مسجد تقوٰی) بھی جل کر راکھ بن گئی اور ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں ڈالرز سے بنے ہوۓ گھر بھی برباد ہو گۓ -
آگ اتنی شدید ہے کہ اس کو بجھانےکیلیے پانی اور اہلکار بھی کم پڑ چکے ہیں - لاکھوں افراد کو اس آگ کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہو نا پڑا - ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں - اس خطرناک آگ کی وجہ سے لاس اینجلس شہر کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہو چکی ہے - "امریکی میڈیا" کے مطابق اس آگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہو چکا ہے - آگ کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کے اپنے گھر بار چھوڑنے پر ڈکیتوں اور لٹیروں کی لاٹری نکل آئی ، خالی گھروں میں لوٹ مار کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا -
تبصرے