ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی امریکی نقشے میں شمولیت کی تصویریں اپنے اکاؤنٹ پر وائرل کر دیں

ڈوونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   نۓ منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کینیڈ ا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوۓ نو منتخب امریکی صدر نے "فارم ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ" پر امریکہ کے ایسے نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینڈا کو امریکہ کے ساتھ ملا کر ایک ملک دکھایا گیا ہے ، جس پر لکھا تھا یونائیٹڈ اسٹیٹس - ایک نقشے کے اوپر نو منتخب امریکی صدر نے " او کینیڈا " بھی لکھا -

اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر کینیڈا کی سرحد کے بارے میں بیان دے چکے ہیں کہ'اس عارضی لکیر کو ہٹا دیا جائے تو یہ قومی سلامتی کیلیے بہتر ہوگا' - فلوریڈا میں میڈیا کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے خبردار کیا کہ 'اگر میکسیکو اور کینیڈا نے اسمگلنگ بند نہ کی تو ان پر 25 فی صد ٹیکس لگا دیا جاۓ گا - ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھ دیں گے - ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق گرین لینڈ بھی امریکہ کا حصہ بننا چاہیے ـ روسی ڈر سے ملاقات میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ میں یوکرین کے جھگڑے کو ختم کرنا چاہتا ہوں' -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+