سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل کے نقشے کو ماننے سے انکار کر دیا
- 09, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے گریٹر اسرائیل پر مبنی نقشے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ اس نقشے کو مسترد کر دیا - سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ عمل ریاستوں کی خود مختاری پر صریح حملے جاری رکھنے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے - سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے شام ، لبنان اور اردن کے مختلف علاقوں کو ضم کرکے بناۓ گۓ منصوبے کے گریٹر اسرائیل کے نقشے جاری کیے جانے کی پر زور مذمت کی اور ان نقشوں کو مسترد کر دیا -
سعودی وزارت خزانہ کے مطابق اس طرح کے بے بنیاد اور سخت اقدامات قابض حکومت کے اپنے قبضے کو مضبوط بنانے کے ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں - سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ملکوں کی خود مختاری اور سرحدوں کا حترام کیا جا نا چاہیے تاکہ خطے میں مشکلات کو ختم کرکے اور مستقل طور پر امن کے قیام کی کوششوں کو کامیاب کیا جا سکے ---
تبصرے