امریکی حمایت یافتہ لبنانی فوج کے آرمی چیف (جوزف عون) لبنان کے صدر بن گۓ
- 10, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے حمایت یافتہ آرمی چیف لبنان کے صدر بن گۓ ـ لبنانی پارلیمنٹ نے 2 سال سے لگاتار ناکامی کے بعد آخر کار ملکی فوج کے سربراہ کو ملک کا نیا صدر بنا دیا -جو کہ امریکہ کے حمایت یافتہ ہیں ـ "بین الاقوامی میڈیا رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنان کے نۓ بننے والے صدر اور 60 سال کے آرمی چیف (جوزف عون) کو امریکہ کی بھر پور مدد حاصل ہے - اور ان کے اس عہدے پر فائز ہونے کو حزب اللہ کیلیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے ـ پارلیمنٹ میں دوران خطاب نۓ صدر جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ اسلحہ رکھنے کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے- جس پر حزب اللہ کے رہنماؤں نے بھی تالیاں بجائیں ـ نۓ صدر نے جنوبی لبنان اور ملک کے دوسرے علاقوں کی نۓ سرے سے تعمیر کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ یہ علاقےصیہونی فوج نے تباہ کیے ہیں -
آرمی چیف نے اپنے وعدے کو دہراتے ہوۓ کہا کہ اسرائیلی حملوں کو روکا جاۓ گا - نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ لبنان کی تاریخ میں آج ایک نۓ دور کا آغاز ہوا ہے - لبنان میں تعینات امریکہ کے سفیر (لیزا جانسن) بھی نۓ صدر کے انتخاب کے دوران لبنانی پارلیمنٹ میں موجود تھے - اور ان کا کہنا تھا کہ جوزف عون کے صدر بننے پر ان کو بہت خوشی ہوئی - دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ (گیڈیون سار) نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جوزف عون کو لبنان کا صدر بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ان کے صدر بننے سے دونوں ملکوں کےتعلقات میں استحکام پید اہوگا -

تبصرے