سری لنکا کے بدھ رہنما کو مسلم مخالف بیان بازی پر سزا سنادی گئی
- 10, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سری لنکا کی ایک عدالت نے بدھ مت کے رہنما گالاگوداٹے گناسارا کو مذہبی منافرت پر اکسانے کے جرم میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے کہ سری لنکا کے بدھ مت کے رہنما گالاگوداٹے گناسارا کو مسلم مخالف بیان بازی پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Galagodaatte Gnanasara اس سے قبل مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں مجرم ٹھہرایا جا چکا ہے اور 4 سال کی سزا کے دوران ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔گالاگوداٹے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے قریبی ساتھی تھے، جنہوں نے 2021 میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے ایک قانونی اصلاحاتی پینل کی سربراہی کے لیے گاناسارا کو مقرر کیا۔
2022 کے معاشی بحران کے دوران راجا پاکسے حکومت کے گرنے کے بعد گناناسارا کو ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل ویتنام کے بدھ مت کے مذہبی رہنما نے پاکستان کو مذہبی سیاحت کے لیے محفوظ ملک قرار دیا تھا۔
بدھ مت کے مذہبی رہنماؤں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران بدھ مت کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا۔بدھ مت کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بدھ مت کے آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں، پاکستان میں بدھ مت سے متعلق 6 ہزار سے زائد مقامات ہیں۔
ویت نامی بدھ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مذہبی سیاحوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے ورثے کی بحالی کے موضوع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی گندھارا کانفرنس کے لیے مختلف ممالک سے 31 زائرین پاکستان آئے تھے۔
خاص خبریں
-
مریم نواز جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی، عظمیٰ بخاری
-
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
ساڑھی کی جیکٹ میں 100 پاؤنڈز برآمد: عاصم محمود کے دعوے نے صارفین کو چونکا دیا، انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی
تازہ ترین
-
مریم نواز جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی، عظمیٰ بخاری
-
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
ساڑھی کی جیکٹ میں 100 پاؤنڈز برآمد: عاصم محمود کے دعوے نے صارفین کو چونکا دیا، انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی
تبصرے