صیہونی فوج کے یمن میں حوثی جماعت کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے

حملوں کا جواب

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج نے یمن میں حوثی جماعت کے زیر کنٹرول علاقوں میں فضائی حملے کیے - ان حملوں میں بجلی گھروں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے یمن کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب یمن میں حوثی جماعت کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دیا - صیہونی فوج نے ایک گرڈ اسٹیشن اور 2 بندرگاہوں پر بھی بمباری کی -

غزہ جنگ کے شروع ہونے سے یمن کی حوثی جماعت نے معصوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرونز برساۓ - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن صیہونی فوج نے حوثی جماعت کے ڈرونز اور میزائل حملوں کے بدلے حوثی جماعت کے زیر کنٹرول علاقوں (راس عیسیٰ بندرگاہ ، حددیدہ بندر گاہ حزیاز گرڈ اسٹیشن اور فوجی ٹھکانوں) پر بمباری کی - صیہونی فوج کی بمباری میں ایک شخص ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوۓ - اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) کا کہنا ہے کہ حوثی لڑاکے اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں ـ اور انھیں مزید بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+