ایتھوس سالومی نے (لاس اینجلس) میں لگنے والی خوفناک آگ کی پیشن گوئی پہلے ہی کر دی تھی
- 13, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی ریاست کیلفورنیا میں لگنے والی خوفناک اگ کی پیشن گوئی ایک سال قبل کر دی گئی تھی - امریکہ کی ریاست (کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس) میں لگنے والی خوفناک آگ میں لاتعداد گھر تباہ ہو گۓ اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ـ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن گۓ - آگ اتنی شدید ہے کہ ابھی تک اسے مکمل طور پر بجھایا نہیں جا سکا - لاس اینجلس میں لگنے والی آگ میں نہ صرف عام امریکیوں بلکہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھر بھی جل کر راکھ ہو گۓ - امریکی ریاست کیلفورنیا میں لگنے والی اس آگ کے بارے میں مشہور نجومی (ایتھوس سالومی) جن کو موجودہ دور کا نوسٹرا ڈیمس کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر کہا کہ انہوں نے اس آگ کی پیشن گوئی پہلے ہی کر دی تھی -
رپورٹ کے مطابق ایتھوس سالومی نامی نجومی نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوۓ بتایا کہ انہوں نے کئی بڑے واقعات کی پیشگی پیشن گوئی کر دی تھی - جن میں "کرونا وائرس کی تباہی ، ملکہ برطانیہ کی وفات ، ، روس ، یوکرین جنگ ،اور امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی پیشن گوئیاں" شامل ہیں - دی گئی رپورٹ کے مطابق کیلفورنیا میں لگنے والی اس آگ کی پیشن گوئی ایتھوس سالومی نے ایک سال پہلے کی تھی ـ لیکن ان کے مطابق آتشزدگی کا یہ خوفناک واقعہ 2024 میں پیش آنا تھا -

تبصرے