’اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا۔

میلانا الیگزینڈرا

نیوز ٹوڈے :    ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ساحل خان نے  اپنی اہلیہ ملانا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

ساحل خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ  میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
 پوسٹ میں لکھا کہ 'میں اس خوبصورت سفر کے لیے اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے'۔

’خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘، بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

واضح رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ سال یورپ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ ملنا کے حوالے سے ساحل خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان سے شادی کی۔

اس سے قبل ساحل خان نے نگار خان سے 2003 میں شادی کی تھی تاہم شادی کے 2 سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+