سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دے دی
- 13, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے ہیلتھ گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سمیت صحت کی دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے عازمین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے اور سعودی عرب آنے والے عازمین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ پاکستان، نائیجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہو گی جب کہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا اور سیزنل فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جب کہ عازمین کو تشنج، خسرہ اور دیگر بیماریوں کی ویکسین مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
تبصرے