غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کیپٹن سمیت صیہونی فوج کے 5 اہلکار ہلاک

فوجی ہلاک

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کے مزید 5 اہلکار ہلاک ہو گۓ جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے - ان جھڑپوں میں 10 صیہونی فوجی زخمی بھی ہو گۓ - صیہونی فوج کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق پیر کے دن شمالی غزہ میں ہونے والے حماس کے حملے میں ان کے 10 فوجی زخمی بھی ہوۓ ہیں جن میں سے 8 کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے - صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ ' یہ تمام فوجی صیہونی فوج کی نہال بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے' - صیہونی فوج کی جانب سے اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں - 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کے دوران اب تک 850 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+