تیز ہواؤں کی وجہ سے (کیلفورنیا) میں لگی آگ کے مزید پھیلنے کے خطرات بڑھ گۓ

آگ

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کی ریاست (کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس) کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھنے لگا -"بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا - مختلف مقامات پر لگنے والی یہ آگ 40 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا چکی ہے - اس آگ کی زد میں آ کر 25 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں ، اور کئی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں - اس آگ میں 12 ہزار سے زیادہ مکانات اور کاروباری مراکز جل کر خاکستر ہو چکے ہیں -

اس آتشزدگی کے باعث 2 لاکھ سے بھی زیادہ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنی پڑی - "امریکی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق " 12 ہزار سے زیادہ فائر بریگیڈ کے اہلکار ، 11 ہزار 5 سو فائر انجن ، 60 جہاز اور 143 واٹر ٹینکر " اس آگ کو بجھانے کی کوششیں کر رہے ہیں - لیکن آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے - رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس اور ونچورا کاؤںٹیز میں 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے اس آگ کے مزید پھیلنے کے خطرات بڑھنے لگے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+