صیہونی فوج کے 200 سپاہیوں نے غزہ میں جنگ لڑنے سے کیا انکار
- 15, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار کر دیا ـ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شہادتیں اور تباہی صیہونی فوجیوں کو نفسیاتی مریض بنانے لگی - حال ہی میں لاتعداد صیہونی فوجیوں نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار کر دیا -اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 200 صیہونی فوجویں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں ، جس میں لکھا تھا کہ (اگر حکومت غزہ میں جنگ بندی کو یقینی نہیں بناتی تو وہ یہ جنگ نہیں لڑیں گے) - پچھلے 25 مہینوں سے جاری جنگ میں صیہونی فوجیوں نےمختلف کارروائیوں کو غیر اخلاقی قرار دیا ہے ، اور ان میں سے کچھ نے معصوم فلسطینیوں کے بے دریغ قتل عام اور ان کے گھروں کی تباہی کی گواہی بھی دی ہے -
دوسری طرف صیہونی فوج نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ جنگ لڑنے سے انکار کرنے والے فوجیوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جاۓ گا ، اور انہیں جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے - البتہ اس خط پر دستخط کرنے والے فوجیوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ـ اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج میں خود کشیوں کے بڑھتے ہوۓ واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے - جاری مہینے کے شروع میں ہی صیہونی فوج کے ترجمان نے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ ہزاروں فوجیوں نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار کر دیا ہے -
تبصرے