قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات آخری مراحل میں داخل

قطر

نیوز ٹوڈے :   قطر میں جاری "غزہ جنگ بندی مذاکرات" آخری مراحل میں داخل ہو گۓ ـ اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے کو قبول کر لیا ہے - اور قطر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں -"اسرائیلی میڈیا" کے مطابق حماس نے جنگ بندی مسودے پر اتفاق سے ثالثوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے-رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی جیلوں سے ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جاۓ گا -

حما س کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کا سلسلہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کا یہ دور ایک واضح اور مضبوط معاہدے پر ختم ہوگا - قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ، اور بہت جلد یہ ڈیل مکمل ہو جاۓ گی - قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس راہ میں رکاوٹ بننے والے تمام معاملات حل کر لیے گۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+