امریکہ نے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا
- 15, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کیوبا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ جائزہ مکمل ہے اور ہمارے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں رکھنے کی حمایت کرتی ہو۔
کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا تاہم اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ وہ اب بھی امریکی پابندیوں کا شکار ہے جو 1962 سے نافذ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، امریکی اقدام ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد واپس لے لیا جائے گا، جنہوں نے 2021 میں اپنی پہلی مدت کے آخری دنوں میں کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
دوسری جانب کیوبا نے بھی امریکی اعلان کے جواب میں 533 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔کیوبا کی وزارت خارجہ کے مطابق مختلف الزامات میں قید 533 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
تبصرے