بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بری خبر
- 15, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر قانونی تارکین وطن کو بلاجواز روک دیا گیا ہے۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز ورکرز سالانہ 33 سے 34 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیج رہے ہیں اور ملازمتوں کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے پاس پروٹیکٹر سٹیمپ بھی ہوتے ہیں۔
عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والوں کے پاس بھی ورک ویزے ہوتے ہیں، ایئرپورٹ حکام بغیر کسی جواز کے بیرون ملک ملازمتوں کے لیے جانے والوں کو آف لوڈ کر رہے ہیں، روکے جانے والوں کے ٹکٹ ناقابل واپسی ہیں جس سے انہیں بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کمپنیوں سے بھی شکایات بڑھ رہی ہیں، بیرون ملک ملازمتوں کے لیے جانے والوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ اپیل ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والوں کو ایئرپورٹ پر نہ روکا جائے۔
تبصرے