غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا
- 20, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکے غزہ کی گلیوں میں گشت کرتے دکھائ دینے لگے - غزہ کی عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا - پچھلے 15 مہینے سے جاری غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت کے خاتمے اور جنگ بندی کے آغاز کے بعد فلسطین کے مزاحمت کاروں نے غزہ کی گلیوں میں گشت شرع کر دیا -جہاں پر شہریوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی جاری کی گئی ویڈیوز اور تصویروں میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے - کہ فلسطین کے مزاحمت کاروں نے "خان یونس اور دیرالبلاح " کی سڑکوں پر گشت کیا - جس پر فلسطینی شہریوں نے ہاتھ ہلاہلا کر اور نعرے لگاتے ہوۓ ان کا استقبال کیا -
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد آخر کار غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ـ پاکستانی وقت کے مطابق دن کے گیارہ بجے جنگ بندی معاہے پر عمل کیا جانا تھا جو کہ لیٹ ہوتے ہوتے 4 گھنٹے کی تاخیر سے ہوا - فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینی پولیس افسروں کو مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے - میونسپلٹی نے بھی گلیوں کو دوبارہ کھولنے اور بحالی کے کا م کا آغاز کر دیا ہے - پچھلے 15 مہینوں سے جاری غزہ پر اسسرائیلی جنگی جارحیت میں فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق عورتوں اور بچوں سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ لاپتہ ہو گۓ ہیں -
تبصرے