امریکی صدر کے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن پر سیلینا گومز رو پڑیں

سیلینا گومز

نیوز ٹوڈے :    امریکی صدر کے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن پر سیلینا گومز رو پڑیںامریکی اداکارہ اور گلوکارہ سیلینا گومز امریکی صدر ٹرمپ کے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم پر رو پڑیں۔حال ہی میں سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں گلوکار نے روتے ہوئے ملک بدر ہونے والوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچوں سمیت لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں، میری خواہش ہے کہ میں بچوں کے لیے کچھ کر سکتی، مجھے نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے، لیکن میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں اپنی پوری کوشش کروں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی امیگریشن کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے وسیع کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب امریکا سے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+