امریکی صدر نے امریکہ میں رہائش پذیر غیر قانونی افراد کو (گوانتانا موبے جیل) بھیجنے کا حکم جاری کر دیا
- 30, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے امریکہ میں مقیم غیر قانونی افراد کو (گوانتا نا موبے) بھیجنے کا حکم جاری کردیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ڈنلڈ ٹرمپ نے "ہوم لینڈ سیکیورٹی اور پینٹا گون" کو حکم دیا ہے کہ گوانتانا موبے میں مخصوص جگہ بنائی جاۓ -نو منتخب امریکی صدر نے ( لیکن ریلی قانون ) پر دستخط کر دیے ہیں ، جس کے تحت امریکہ میں رہائش پذیر غیر قانونی افراد کو گرفتار کرکے زبردستی امریکہ سے نکالا جانا آسان ہو گیا ہے ـ نو منتخب امریکی صدر کے دوسرے صدارتی دور میں قانونی حیثیت اختیار کرنے والا یہ پہلا قانون ہے - یہ قانون ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کی مشترکہ راۓ سے پاس کیا گیا ـ جس پر امریکی صدر نے ڈیموکریٹس پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس قانون کے لاگو ہونے سے سینکڑوں امریکیوں کی زندگیوں کو تحفظ ملے گا -
جس وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کیے ہوم لینڈ سیکیورٹی ایجنسی کی سیکرٹری کی وزیر (کرسٹی نوئم) بھی موجود تھیں اس نۓ قانون کے مطابق اب وفاقی امیگریشن حکام قانونی اسٹیٹس کے بغیر امریکہ میں رہائش پذیر ایسے افراد کو بھی جبری بے دخل کر سکیں گے جو معمولی وارداتوں جیسا کہ معمولی نوعیت کی چوری ، دکان سے کوئی چیز اٹھا لینے یا کسی امریکی پر تشدد کرنے میں ملوث ہوں - وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد خود جرم کا ارتکاب کر چکے ہیں - امریکی صدر کا کہنا ہے کہ گوانتانا موبے میں 30 ہزار بستروں کا بندو بست کر دیا گیا ہے - گوانتانا موبے امریکہ کا ایک بحری اڈہ اور جیل ہے ـ جو کیوبا کے جنوب مشرق میں واقع ہے ـ جہاں پر 2020 کے بعد سے دہشتگردی میں ملوث مجرموں کو قید کیا گیا ہے -

تبصرے