میٹا امریکی صدر ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر راضی

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :    سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق میٹا نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کر دیے تھے جس کے بعد میٹا کے سی ای او نے نومبر میں ان سے ملاقات کی تھی تاکہ کسی تصفیے تک پہنچ سکیں۔

ٹرمپ نے مارک زکربرگ سے کہا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے کا انتظار کریں تاہم 22 ملین ڈالر ٹرمپ کی صدارتی لائبریری میں جائیں گے جبکہ 3 ملین ڈالر قانونی فیس کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+