حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ (محمد الضیف) کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 31, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ (محمد الضیف ابو خالد) کی شہادت کی تصدیق کر دی ـ ترجمان القسام بریگیڈ (ابو عبیدہ) نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں القسام بریگیڈ کے ترجمان کی شہادت کا اعلان کیا - القسام بریگیڈ کے سربراہ نے اپنے جاری کیے گۓ بیان میں محمد الضیف کے نائب "مروان عیسیٰ اور القسام بریگیڈ کے اعلیٰ کمانڈروں احمد الغندور ، ایمن نوفل ، رافع سلامہ ، ابوطماعہ ، اور رائد ثابت" کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے ـ صیہونی فوج نے پچھلے سال جولائی کے مہینے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان محمد الضیف کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا -
صیہونی فوج کے مطابق غزہ کے "المواصی کیمپ" میں ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملے میں 90 فلسطینی شہید اور 300 سے بھی زیادہ زخمی ہو گۓ تھے جن میں القسام بریگیڈ کے ترجمان محمد الضیف اور کمانڈر رافع سلامہ بھی شامل تھے -البتہ اس وقت حماس نے اس دعوے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا ـ محمد الضیف 1965 میں غزہ کے علاقہ "خان یونس" میں پیدا ہوۓ انہوں نے 1987 میں حماس میں شمولیت اختیار کی اور 2002 میں القسام بریگیڈ کے سربراہ سلاح شہادہ کی صیہونی فوج کے حملے میں شہادت کے بعد ان کو القسام بریگیڈ کے سربراہ کا عہدہ سونپا گیا تب سے محمد الضیف القسام بریگیڈ کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے -

تبصرے