ٹرمپ نے ایران کو ایٹم بنانے سے روکنے کے منصوبے پر دستخط کر دیے

      نیوز ٹوڈے :  امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ ) نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے کاغذات پر دستخط کر دیے ـ "بین الاقوامی میڈیا"  کی دی گئی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن ایران کو جوہری ہتھیاروں  کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوۓ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے پاس جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اس معاملے میں ایرانی صدر سے بات کریں گے ـ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے بہت نزدیک پہنچ چکا ہے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں یہ اختیار حاصل ہے کہ ایران کے  تیل کی دوسرے ممالک کو فروخت پر پابندی لگا دیں ـ

      امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی یا مجھے مارنے کی سازش کی تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ میں بہت گھپلا ہو رہا ہے ـ اسے ختم کردیں گے ـ امریکی صدر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکی محکمہ تعلیم کو بھی بند کر دوں ـ اور امریکی مجرموں کو دوسرے ملکوں کی جیلوں میں قید رکھنا صحیح ہو گا ـ بہت سے ملک امریکی قیدیوں کو اپنی جیلوں میں قید رکھنے کیلیے تیار ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+