امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یوکرین جنگ بندی معاہدے کیلیے تیار ہو گیا
- 20, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان (ٹیمی بروس) نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے یوکرینی صدر کو پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اہم نکات سے آگاہ کردیا ـ میڈیا سے بات کرتے ہوۓ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی جس میں ولادیمیر زیلینسکی نے یوکرینی اور امریکی ٹیموں کی مشترکہ کاوش کی نتیجہ خیز شروعات پر شکریہ ادا کیا ـ زیلینسکی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے اعلٰی حکام کے درمیان ہونےو الی ملاقات کی وجہ سے ہی جنگ بندی کے خاتمے کی طرف پیش قدمی ہوئی ہے ـ
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں ولادیمیر زیلینسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا اور امن کیلیے کی جانے والی امریکی کوششوں کو بھی سراہاـ دونوں رہنماؤں نے جنگ کے مکمل خاتمے کیلیے مل کر کام کرنے اور ٹرمپ کی قیادت میں پائیدار امن کے حصول کیلیے بھی اتفاق کیا ـ ٹیمی بروس کے مطابق زیلینسکی نے یوکرین جنگ کے مکمل خاتمے کیلیے رضامندی کا اظہار کیا اور ٹرمپ نے یوکرین میں بجلی کی بحالی اور نیو کلیئر پلانٹس کے حوالے سے بھی بات چیت کی ـ یوکرین کے صدر نے یرغمالیوں کے تبادلے اور یوکرین کیلیے امداد میں اضافے پر بھی امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا

تبصرے