غزہ پر فضائی حملوں کے بعد صیہونی فوج کی زمینی کاروائیاں بھی جاری

     نیوز ٹوڈے :صیہونی فوج نے غزہ پر فضائی حملوں کے بعد زمینی حملے بھی شروع کر دیے ـ "نیوز ایجنسی رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے نیترام راہداری پر قبضہ کر لیا ہے ، جو کہ شمالی اور جنوبی علاقوں کو ملاتی ہے ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے مطابق 2 ماہ کی جنگ بندی کے دوران  نیترام راہداری پر قبضہ صیہونی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے ـ البتہ حماس  کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے پر عمل کریں گے اور مصالحت کاروں  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض انجام دیں ـ

   اقوام متحدہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ میں ان کے ہیڈ کوراٹر کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئ غیر ملکی ہلاک اور 5 زخمی ہو گۓ ، جبکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اس بیان کی تردید کی ہے ـ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں شمالی غزہ کے ایک گھر میں موجود 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہو گۓ ـ وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ (بیت لاہیہ) میں ایک خیمے کو نشانہ بنا کر صیہونی فوج نے 14 افراد شہید کر دیے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+