یوکرین بھی ہوا تیار روس کے ساتھ 30 دن کی عارضی اور محدود جنگ بندی کیلیے

    نیوز ٹوڈے : یوکرین بھی ہوا رضامند روس کے ساتھ 30 روزہ عارضی اور محدود جنگ بندی کیلیے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) بھی روس کے ساتھ 30 دن کیلیے عارضی اور محدود جنگ بندی کیلیے راضی ہو گۓ - دوسری جانب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے یوکرین کے معدنی ذخائر کے بعد توانائی کی تنصیبات پر بھی امریکی قبضے کی خواہش ظاہرکر دی ـ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کے صڈر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک گھنٹے تک بات چیت جاری رہی ـ

    امریکی صدر کے ساتھ بات چیت میں ولادیمیر زیلینسکی نے یوکرین کے ساتھ تعاون پرٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوکرین ، روس کے توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بناۓ گا ـ زیلینسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین روس کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے بند کرنے کیلیے تیا ر ہے ـ یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی امریکی ہم منصب کے ساتھ جوہری پلانٹس کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ـ زیلینسکی نے بتایا کہ ان پر روس کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت برتنے کیلیے ٹرمپ کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+