ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری مذاکرات کیلیے دو ماہ کی مہلت دے دی

         نیوز ٹوڈے : امریکہ نے دی ایران کو جوہری معاہدے کیلیے2 ماہ کی مہلت ـ امریکی میڈیا کے مطابق پچھلے دنوں ایران کو امریکی صدر کی جانب سے ایک خط لکھا گیا جس میں ایرانی حکام کو ٹرمپ نے نۓ جوہری معاہدے کیلیے 2 مہینوں کی مہلت دی ـ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھے گۓ ایرانی حکام کو خط میں دونوں ملکوں کے درمیان نۓ جوہری مذاکرات کیلیے تجویز پیش کی گئی ہے ـ

   اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے خط میں ایران کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام ختم نہ کیا تو اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری مہینے کے آغاز میں ایرانی حکام کو خط لکھا ـ خط میں لکھے گۓ مضمون سے وہائٹ ہاؤس نے متحدہ عرب امارات ، اسرائیل اور سعودی عرب کو بھی مطلع کر دیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+