شمالی کوریا نے کیا طیارہ شکن میزائل کا تجربہ

     نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا نے کیا جدید ترین طیارہ شکن میزائل کا تجربہ ـ "بین الاقوامی نیوز ایجنسی سی این اے" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے (صدر کم جونگ اون) کا جدید ترین ایئر کرافٹ سسٹم کیلیے سرچ کرنے والے گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس تجربے سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سسٹم انتہائی قابل اعتماد ہے ـ میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ نے یہ تجربہ ایسے سسٹم کو جانچنے کیلیے کیا جس نے میزائلوں کی تیاری پہلے سے ہی شروع کر دی ہے ـ

   البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تجربہ کس جگہ پر کیا  گیا اور اس میزائل کی رینج کتنی تھی ـ لیکن اس تجربے کے وقت شمالی کوریا کے صدر کم جوگ اون کے ساتھ ان کی حکومتی پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے ممبر بھی موجود تھے ـ شمالی کوریا نے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی فریڈم شیلڈ نامی  مشترکہ دفاعی فوجی مشقوں کے موقع پر کیا ـ شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق جنوبی کوریا  اور امریکہ کی یہ جنگی مشقیں علاقے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کیلیے ہیں ـ اور ان کا مقصد دونوں ملکوں کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کا جواب دینا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+