غزہ کے علاقوں (خان یونس اور رفع ) میں سحری کے وقت رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے

    نیوز ٹوڈے : غزہ کے جنوبی علاقوں پر سحری کے وقت صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں  71 افراد شہید ہو گۓ جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ـ "قطری میڈیا الجزیرہ نیوز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے (خان یونس اور رفع) کی کم از کم 10 رہائشی عمارتوں پر سحری کے وقت بمباری کی جس میں پورے کے پورے خاندان شہید ہو گۓ ـ فلسطین کی نیوز ایجنسی "وفا" کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حملے رہائشی علاقوں پر کیے گۓ ـ صیہونی فوج کے حملوں میں "جاہر ، الامور ابو دقہ اور ابو دیب خاندانوں" کے افراد شہید ہوۓ ـ صیہونی فوج کی بمباری میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک نومولود بچہ بھی شہید ہو گیا ـ

  غزہ کی وزارت صحت کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 49 ہزار 547 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور  1 لاکھ 12 ہزار زخمی ہوۓ ہیں ۔ فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے تحت ہزاروں عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جن کو مردہ سمجھا جا رہا ہے ـ (بن یامین نیتن یاہو) نے غزہ میں مغربی کنارے پر فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے خلاف سخت کارروائیوں کی دھمکی دی ہے جس سے خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ بڑھ چکا ہے ـ حوثی باغیوں کے مطابق ان کی طرف سے "بن گوریون ہوائی اڈے" کو فلسطین کی 2 ہائپر سونک بلیسٹک میزائل سے نشانہ بناۓ جانے کے بعد اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+