ایرانی سپریم لیڈر نے دی امریکہ کو دھمکی

     نیوز ٹوڈے : اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کوئی غلط قدم اٹھایا تو اس کو منہ توڑ جواب ملے گا   ـ تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اس کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ـ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو اس کو اس کا منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا ـ پچھلے دنوں ہی امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایرانی حکام کو خط لکھا تھا جس میں دھمکی دی گئی کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام بند نہ کیا تو  اس کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+