لبنان کے مختلف 15 مقامات پر صیہونی فوج کی بمباری

     نیوز ٹوڈے :غزہ کےساتھ ساتھ صیہونی فوج نے لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کر دیے ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے لبنان کے15 مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گۓ ـ صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق لبنان پر حملوں کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ آنے والے گھنٹوں میں لبنان پر ان حملوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ـ  اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دن  اسرائیل پر لبنان سے 3 راکٹ داغے گۓ  ـ

   صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ ان تینوں راکٹوں کو  اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا ـ لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ ) کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ہوئے اس حملے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ـ حزب اللہ   کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے ـ دوسری طرف غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران 130 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ پچھلے 5 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 630 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+