جاسوسی کے جرم میں کیا قطر نے گرفتار بھارتی انجینئر کو

     نیوز ٹوڈے : قطر نے کیا گرفتار  بھارت کے آئی ٹی انجینئر کو ڈیٹا چوری کرنے اور جاسوسی کے جرم میں ـ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں رہائش پذیر بھارت کے (آئی ٹی انجینئر امت گپتا) کو ریاستی سیکیورٹی نے حراست میں لیا ہے ـ مشہور آئی ٹی کمپنی " ٹیک مہندار " میں اعلیٰ عہدے پر فائز امت گپتا کو قطر میں قید رکھا گیا ہے ـ قطر کی سیکیورٹی کی طرف سے اس معاملے میں ابھی تک کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ قطری حکام نے امت گپتا کے والدین کو بھی ان کے بیٹے سے ملنے کیلیے ویزا جاری نہیں کیا ـ

     بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر (ہیمنگ جوشی) کا کہنا ہے کہ گپتا کے والدین کو اپنے بیٹے سے ملنے کی اجازت نہ دینا ایک سنگین مسئلہ ہے ـ قطر سے بھارتی جاسوس کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل 2022 میں قطری سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحریہ کے 8 اہلکاروں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ـ بھارتی بحریہ کے اہلکاروں نے اسرائیل کوحساس سب میرین کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں ـ البتہ بعد میں قطری امیر نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا  ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+