امریکی انتظامیہ نے یمن پر حملوں کی پیشگی اطلاع ایک امریکی اخبار کے سربراہ کو بھیج دی
- 25, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : یمن جنگ سے متعلق اپنا خفیہ منصوبہ امریکی انتظامیہ نے غلطی سے امریکی اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کو بھیج دیا ـ امریکی اخبار (اٹلانٹک میگزین کے چیف آڈیٹر جیفری گولڈ) کے مطابق یمن پر حملوں سے متعلق ان کو پہلے سے معلوم ہو چکا تھا ـ اٹلانٹک میگزین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو تو یمن پر امریکہ کے حملوں کی اطلاع 15 مارچ کو امریکی ٹائم کے مطابق دن 2 بجے ملی لیکن مجھے یمن پر امریکی حملوں کی اطلاع 2 گھنٹے پہلے ہی موصول ہو چکی تھی ـ جیفری گولڈ کے مطابق امریکی وزیر دفاع (پیٹ بیگسیتھ ) نے جنگ کا سارا منصوبہ غلطی سے 11بج کر 45 منٹ پر مجھے بھی میسج کر دیا تھا ـ
اس پیغام میں حملے میں استعمال ہونےو الے ہتھیاروں ، اہداف اور حملے کے وقت سے متعلق بتایا گیا تھا ـ جیفری گولڈ نے بتایا کہ 11 مرچ کو انہیں مائیکل والز نامی شخص کی جانب سے میسج موصول ہوا میں نے سمجھا کہ یہ شخص قومی سلامتی کا مشیر ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تو صدارتی مشیر ہے ـ اس سے قبل ایک دفعہ ان کی ملاقات مائیکل والز سے ہو چکی تھی ـ اٹلانٹک میگزین کے چیف کا کہنا ہے کہ میں اس بات سے حیران ہوا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مجھ سے رابطہ کیوں کیا کیونکہ امریکی صدر مجھے سخت ناپسند کرتے ہیں ـ اس لیے مجھے شک ہوا کہ مجھے پھنسانے کیلیے کسی نے والز کے نام کا استعمال کیا ـ

تبصرے