صیہونی فوج کے حملے میں حماس کے ترجمان (عبدالطیف) شہید

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کا غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ ، مزاحمتی جماعت (حماس) کے ترجمان بھی شہید ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کو مفت کھانا فراہم کرنے والے ایک مرکز پر ڈرون داغا جس سے 13 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گۓ ـ دوسری جانب اسرائیل کے فضائی حملے میں  فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس کے ترجمان عبدالطیف) شہید ہو گۓ ـ

   رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں کی وجہ سے غزہ کے  1 لاکھ 42 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں ـ7 اکتوبر 2023 سے جاری فلسطین پر صیہونی فوج کے حملوں  میں اب تک  50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+