امریکہ نے 8 ملکوں کی 70 کمپنیوں پر برآمدگی پابندی لگا دی جن میں پاکستان بھی شامل
- 27, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکہ نے لگائیں 8 ملکوں کی 70 کمپنیوں پر برآمدگی پابندیاں جن میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ برطانیہ کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں امریکی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کیلیے نقصان دہ ہیں ـ عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹجک مقابلے کے وقت امریکہ نے یہ پابندیاں عائد کی ہیں ـ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ امریکہ نے پاکستانی کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہوں ـ اس سے پہلے 2024 میں بھی امریکہ ، پاکستان کے جوہری پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں لگا چکا ہے ـ
امریکہ نے 2021 میں بھی 13 پاکستانی کمپنیوں پر جوہری اور میزائل پروگرام میں تعاون کرنے کا الزام لگا کر پابندی عائد کر دی تھی ـ اور 2018 میں بھی پاکستان کی 7 انجینیئرنگ کمپنیوں کو امریکہ کی زیر نگرانی کام کرنے کا حکم دیا گیا تھا ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں نہ صرف پاکستان اور چین کی دفاعی اور تجارتی صنعت کو متاثر کر سکتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اقتصادی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں ـ

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے