مصر کے نزدیک بحیرہ احمر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 روسی شہری ہلاک

     نیوز ٹوڈے : (بحیرہ احمر میں مصری شہر غردقہ) کے نزدیک سیاحتی آبدوز ڈوب جانے سے 6 غیر ملکی جاں بحق ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹس کے مطابق مصر کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں 39 افراد کو بچا لیا گیا ـ مصر میں قائم روسی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز میں تمام افراد روسی تھے ـ روس کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ آبدوز میں 6 بچوں سمیت 45 افراد سوار تھے ـ

   بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ غردقہ شہر سے 1 کلو میٹر کے فاصلے پر مصر کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا ـ مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے تحقیقات کی جا رہی ہیں ـ مصر کا شہر غردقہ قاہرہ سے 460 کلو میٹر دور ہے اور یہ سیاحت کیلیے مشہور شہر ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+