نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ

    نیوز ٹوڈے : نوجوانوں کے آنلائن سرگرم گینگز بنے کم عمر لڑکیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ ـ برطانوی میڈیا کو پیش کی گئ نیشنل کرائم ایجنسی کی حیران کن رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوانوں کے آنلائن سرگرم گینگز کم عمر بچوں کے ساتھ بد سلوکی ، تشدد اور ایکسٹریم مواد شیئر کرتے ہیں ـ یہ گینگز سوشل میڈیا کی ذریعے نوجوان لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر ان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرتے ہیں اور پھر ان سے ننگی تصویریں مانگتے ہیں ـ

   اور اگر لڑکیاں ایسا کرنے سے انکار کریں تو ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ ان کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ـ نیشنل کرائم ایجنسی نے والدین سے التجا کی ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ آنلائن سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کریں ـ اس نۓ مسئلے کے حل  کیلیے  برطانیہ کی انسداد دہشتگردی  تنظیم ، سائبر کرائم  اور بچوں کے تحفظ کے یونٹ بھی برطانیہ کی پولیس کے ساتھ میدان میں اتر آۓ ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+