ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا

    نیوز ٹوڈے : ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی  روپوٹس کے مطابق 12 مارچ کو امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایران کو جوہری مذاکرات کیلیے ایک خط لکھا تھا جس کی تحریر کو سرکاری طور پر واضح نہیں کیا گیا تھا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ خط  انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلیے لکھا تھا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں ایک مذاکرات کے ذریعے معاہدے کا اور دوسرا عسکری ـ امریکی صدر نے کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ایران معاہدے کیلیے تیار ہو جائے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ایران کو نقصان ہو ـ

   ایران نے فوری طور پر خط کا کوئی جواب نہیں دیا ـ البتہ اب ایران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس نے امریکی صدر کے جوہری مذاکرات کے خط کا جواب دے دیا ہے ـ ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراقچی) نے جمعرات کے دن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی صدر کو لکھے گۓ خط میں موجودہ صورتحال اور امریکی صدر کے خط کے حوالے سے ایران کا نقطہ نظر واضح کر دیا گیا ہے ـ عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے یہ خط ثالثی کا کردار ادا کرنے والے  عمان کے حوالے کر دیا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+