پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف

     نیوز ٹوڈے : یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی ) نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ  پیوٹن اپنی بیماری کی وجہ سے جلد ہی وفات پا جائیں گے اور روس ، یوکرین جنگ خود بخود ختم ہو جائے گی   ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کا اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن) جلد ہی طبعی موت مر جائیں گے اور اس طرح یوکرین جنگ ختم ہو جائے گی ـ زیلینسکی نے امریکی صدر (ڈونلد ٹرمپ) سے درخواست بھی کی ہے کہ وہ روس کی مدد نہ کریں ـ

  یوکرینی صدر نے یورپی ملکوں اور اپنے اتحادیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ روس پر دباؤ بڑھائیں اور اس کی عالمی دباؤ سے باہر نکلنے میں مدد نہ کریں ـ ولادیمیر زیلینسکی نے پیوٹن کی موت کے حوالے سے اس وقت بیان جاری کیا جب روسی صدر کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+