غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
- 28, مارچ , 2025

نیوز ٹوڈے : آسٹریلوی پارلیمنٹ کی رکن غزہ میں جاری صیہونی فوج کی بربریت پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی ممبر (کیٹ میک نامار) نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ جب میرا بچہ میرے پاس سویا ہوا تھا تو میں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبی معصوم بچوں کی لاشوں کی تصویریں دیکھیں ـ
کیٹ میک کا کہنا تھا کہ غزہ کے معصوم بچوں کے دھڑ ملبے کی نیچے دبے تھے اور ان کے پاؤں ملبے کے باہر تھے ـ آسٹریلوی پارلیمنٹ کی کارکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حیوانیت کو دیکھ کر دل کانپ اٹھتا ہے ـ پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کے دوران معصوم فلسطینیوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے کیٹ میک نامار رونے لگیں ـ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے