میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی

     نیوز ٹوڈے : میانمار میں آنے والے شدید نوعیت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2719 ہو گئی ہے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ زلزلے میں ہلاک ہونے و الے افراد کی تعداد 2 ہزار 7 سو سے تجاوز کر چکی ہے ـ رپورٹ کے مطابق  زلزلے کی وجہ سے 4 ہزار 521 افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں ، اور 4 سو سے زیادہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں ـ

   لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ـ میانمار کے فوجی سربراہ کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بھی اوپر جا سکتی ہے ـ 28 مارچ کو میانمار کو زلزلے کے 7.7 شدت کے شدید جھٹکوں نے ہلا کر رکھ دیا تھا ـ میانمار کے شہر (منڈالے) سے ساڑھے 17 کلو میٹر کے فاصلے پر زلزلے کا مرکز تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+