ابو ظہبی میں اسرائیلی مذہبی رہنما کے قاتلوں کو سزاے موت کا حکم جاری کرد یا گیا

     نیوز ٹوڈے : ابو ظہبی میں اسرائیل کے مذہبی رہنما کو قتل کرنے کے جرم میں 3 افراد کو سزاۓ موت اور ایک کو عمر قید کی  سزا سنا دی گئی ـ "بین الاقوامی میڈیا"  کی رپورٹ کےمطابق ابو ظہبی کی فیڈرل کورٹ نے اسرائیل کے مذہبی رہنما کو قتل کرنے والے 3 افراد کو سزاۓ موت کا حکم جاری کیا جبکہ ایک کو عمر قید کی سزا سنائی ـ رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان ( ازبکستان)  سے تعلق رکھتے ہیں ـ

   ان افراد  نے اسرائیلی مذہبی رہنما (زوی کوگان) کو  قتل کیا تھا ـ زوی کوگان کے قتل میں شامل چوتھے مجرم کو بھی سزا پوری ہو جانے پر ابو ظہبی سے بے دخل کر دیا جاۓ گا ـ اسرائیل کے مذہبی رہنما زوی کوگان جو کہ  یورپ کے ملک مالدووا کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر تھے ، کو نومبر میں قتل کر دیا گیا تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+