غزہ پر صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 17 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہوگۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا"  کی  دی گئی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے بدھ کی صبح ہی صبح غزہ پر فضائی حملے کیے ۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 17 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ اسرائیل کے میڈیا کے مطابق جنوبی رفع سمیت غزہ میں صیہونی فوج اپنی زمینی  کارروائیوں کو مزید بڑھا رہی ہے ـ 

   ایک روز قبل بھی غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوۓ کہا تھا کہ  پچھلے 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج کی بمباری سے 41 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں ۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے غزہ پر صیہونی فوج کے دوبار سے شروع ہونے والے حملوں میں اب تک 1 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ـ اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار 4 سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+