مانچسٹر ایئر پورٹ پر پرتگالی شہری کی وہیل چیئر سے 12 کلو کوکین برآمد
- 03, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : مانچسٹر ایئر پورٹ پر پرتگالی شہری سے 10لاکھ پاؤنڈ کی مالیت کی کوکین برآمد ہوئ ۔ "برطانوی میڈیا" کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق (بارہا ڈوس) سے وہیل چیئر پر آنے والے مسافر کی وہیل چیئر کو جب سکین کیا گیا تو اس میں سے 12 کلو گرام کے کوکین کے 11 پیکٹ نکل آۓ ـ کوکین کی قیمت 10لاکھ پاؤںڈ ہے ـ بارہا ڈوس سے وہیل چیئر میں کوکین چھپا کر لانے والے مسافر کا تعلق پرتگال سے ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ـ کوکین کی مالیت 10 لاکھ پاؤنڈ ہے ـ
برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ وہیل چیئر اور بر آمد ہونے والی کوکین کی تصویریں بھی شائع کردی ہیں ـ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے 56 سالہ شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسےمانچسٹر کراؤن کورٹ میں 6 مئی کو پیش کیا جائے گا ـ

وسیم حسن
تبصرے