ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طالب علموں کو ویزا نہ دینے کافیصلہ کیا
- 03, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے فلسطین کی حمایت میں اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طالب علموں کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ کر دیا ہے ـ امریکہ میں تعلیم کے حصول کیلیے خواہشمند غیر ملکی طالب علموں کیلیے امریکی ویزے کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے ـ ٹرمپ انتظامیہ نے سٹوڈنٹ ویزے پر سخت اسکیننگ کا حکم جاری کر دیا ـ امریکہ کے وزیر خارجہ (مارکو روہیو) نے تمام امریکی سفارتخانوں کو سختی سے حکم جاری کر دیا ہے کہ ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کی جائے ـ امریکی امیگزین نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بیان بازی کرنے والے افراد کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے کیا گیا ـ
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے لے کر 31 اگست 2024 تک سٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی ـ رپورٹ کے مطابق اگر کسی درخواست گزار نے سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف کوئی پوسٹ جاری کی تو اس کی ویزے کے حصول کیلیے جمع کرائی گئی درخواست مسترد کر دی جائے گی ـ اس سے پہلے امریکی صدر نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بیان جاری کرنے والے افراد کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر رکھا ہے ـ

تبصرے