غزہ پر صیہونی فوج کے تازہ ترین وحشیانہ حملوں میں مزید 112 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں مزید 112 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ "عرب میڈیا" کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 112 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ صیہونی فوج نے غزہ کے (دارالارقم سکول) کو نشانہ بنایا جس سے 33 فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھے ـ 

     غزہ کی وزارت صحت کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے اب تک کم از کم 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی بھی ہوۓ ہیں ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے دارالارقم سکول پر  اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے ـ دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرکے "رفع اور خان یونس" کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا ہے ـ اور انہیں "موارج کوریڈور" کا نام دے دیا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+