صیہونی فوج کا اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ ، 80 فلسطینی شہید
- 04, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے غزہ میں قائم "یونائیٹڈ نیشن کے پناہ گزین کیمپ" کو نشانہ بنایا ، جس سے 80 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے طبی مرکز پر بھی فضائی حملہ کیا جس سے 22 افراد شہید ہو گۓ جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق "بیت لاحیہ اور بیت حنون" کے علاقوں سے زبردستی گھروں سے نکالے گۓ فلسطینیوں نے یونائیٹڈ نیشن کے عارضی پناہ گزین کیمپ میں پناہ لے رکھی تھی کہ صیہونی فوج نے کیمپ پر حملہ کر دیا ـ
دوسری طرف صیہونی فو ج نے غزہ کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرکے اسے "موارج کوریڈور" کا نام دے دیا ـ صیہونی فوج نے شام اور لبنان پر بھی بمباری کی ـ شام کے صوبے (دارا) میں اسرائیلی حملوں میں 11 افراد شہید ہو گۓ ـ جبکہ لبنان پر اسرائیلی بمباری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ

وسیم حسن
تبصرے