عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے امریکہ گریز کرے ، سربراہ آئی ایم ایف
- 04, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف کی سربراہ ( کرسٹیانا جیور جیو ) نے امریکی ٹیرف کو پوری دنیا کی معیشت کیلیے خطرہ قرار دے دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے لگاے گۓ نۓ ٹیکسز دنیا کی معیشت کیلیے واضح خطرہ ہیں ـ کرسٹیانا جیورجیو نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں کے ساتھ تعاون کرے ـ کرسٹیانا جیورجیو کا کہنا تھا کہ انتہائی سست شرح نمو کے موقع پر امریکہ کی جانب سے لگاے گۓ ٹیکسز عالمی معیشت کیلیے خطرناک ہیں ۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ امریکہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو عالمی معیشت کیلیے خطرہ بن رہے ہیں ـ امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے جمعرات کے دن وہائٹ ہاؤس میں دنیا کے مختلف ملکوں پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوۓ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ـ ٹرمپ نے چین ، پاکستان اور ترکیہ سمیت کئی ملکوں پر جوابی ٹیرف لگاۓ ـ ٹرمپ نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیکس لگایا جو کہ 9 اپریل سے وصول کیا جاۓ گا ـ

تبصرے